، ایپل کا نیا آئی فون آگیا، قیمت تقریبا اڑسٹھ ہزار پاکستانی روپے

، ایپل کا نیا آئی فون آگیا، قیمت تقریبا اڑسٹھ ہزار پاکستانی روپے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سان فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) طویل ترین انتظار کے بعدمعروف ترین ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے بالآخر آئی فون کا نیا ماڈل آئی فون سیون متعارف کرا ہی دیا ہے،نیا ماڈل سان فرانسسکو میں ہونے والی ایک تقریب میں متعارف کروایا گیا۔پاکستانی کرنسی میں اس کی قیمت تقریبا اڑسٹھ ہزار روپے ہوگی،نئے فون میں کئی نئے فیچر بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔آئی فون 7 میں 3.5 ملی میٹر کا ہیڈ فون جیک ختم کردیا گیا ہے۔ون کی جگہ وائرلیس ’’لائٹننگ ایئرپوڈز‘‘ اور لائٹننگ ہیڈفون اڈاپٹر، ایپل آئی فون سیون کے اضافی سامان (ایسیسریز) میں شامل کردیئے گئے ہیں جو بلیو ٹوتھ کے ذریعے ان پٹ لیتے ہیں۔بہتر اور اونچی آواز کیلئے اس میں دوسرے بیرونی اسپیکر کے علاوہ ایمپلی فائر کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔آئی فون 7 اور آئی فون 7 پلس، دونوں کوآئی پی ایکس سیون ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے اس قابل بنایا گیا ہے کہ تقریبا آدھے گھنٹے تک پانی میں ڈوبے رہنے کے بعد بھی وہ صحیح سالم رہتا ہے۔آئی فون 7 میں 2 جی بی جبکہ آئی فون 7 پلس میں 3 جی بی ریم نصب کی گئی ہے۔اس کے سی پی یو میں 2.45 گیگاہرٹز کلاک اسپیڈ والے، اگلی نسل کے اے10 چپ سیٹ (پروسیسر) استعمال کئے گئے ہیں جن کی بدولت آئی فون سیون کی رفتار 20 سے 30 فیصد تک زیادہ ہو گئی ہے۔تھری ڈی ٹچ 2.0 سینسر کی بدولت اس کی ٹچ اسکرین زیادہ بہتر بنائی گئی ہے۔۔اس فون میں سے ’’ہوم‘‘ بٹن ختم کرکے اس کی جگہ ہیپٹک فیڈبیک سے لیس سینسر نصب کردیا گیا ہے جسے کام کرنے کیلئے چھونے کی ضرورت نہیں۔آئی فون 7 کے نئے ماڈلز میں پشت کی اینٹینا بینڈز ختم کردی گئی ہیں تاکہ یہ زیادہ صاف ستھرا نظر آئے۔فلیش ایل ای ڈیز کی تعداد دو سے بڑھا کر چار کردی گئی ہے تاکہ تصویروں اور ویڈیوز میں بہتر رنگ ہوں۔کم روشنی میں بہتر تصویر لینے کیلئے آئی فون 7 میں خصوصی سینسرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ایپل آئی فون 7 پلس میں 12 میگا پکسل والے دو عدد ریئر کیمرے ہیں جن میں سے ایک وائڈ اینگل اور دوسرا ٹیلی فوٹو لینس سے لیس ہے۔آئی فون 7 میں 16 گیگا بائٹ ، 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے بجائے 32 جی بی، 128 جی بی اور 256 جی بی ڈیٹا اسٹوریج والے ماڈلز متعارف کروائے گئے ہیں۔آئی فون سیون جلد ہی امریکہ اور چین سمیت مختلف ممالک کی مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا، جس کی قیت چھ سو انچاس امریکی ڈالر یا پانچ سو ننانوے برطانوی پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریبا اڑسٹھ ہزار روپے بنتی ہے۔