ڈیرہ ،مہنگلے داموں اشیاء فروخت کرنیوالوں کو جرمانہ

ڈیرہ ،مہنگلے داموں اشیاء فروخت کرنیوالوں کو جرمانہ

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)انسپکٹر فوڈ چوہدری خلیق نے مختلف علاقوں میں مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کو چالان کرکے ان سے 57 ہزار روپے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرادیئے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائیریکٹر محکمہ فوڈ محبوب عالم بلوچ اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نذیر الرحمن وزیر کی ہدایت پر انسپکٹر چوہدری خلیق نے محکمہ فوڈ کے عملہ کے ہمراہ کمشنری بازار،محلہ جوگیانوالہ،باکھری بازار،توپانوالہ بازار اور مسلم بازار میں مہنگے داموں گوشت فروخت کرنیوالے قصابوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر قصابوں کے چالان کرکے ان سے 57ہزار روپے چالان وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرادیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر