صوبائی میں مختلف وارداتوں کے دوران 3افراد جاں بحق 4زخمی

صوبائی میں مختلف وارداتوں کے دوران 3افراد جاں بحق 4زخمی

 صوابی( بیورورپورٹ) جلع صوابی میں قتل اور دیگر وارداتوں میں تین افراد جاں بحق جب کہ چار زخمی ہو گئے۔ پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق محمد حارث سکنہ یار حسین نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی محمد عرفان کو شہیدا ڈاگئی میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا قتل کی دعویداری گوہر علی شاہ سکنہ یعقوبی پر کی ہے جب کہ وجہ قتل پُرانی دشمنی بیان کی ہے دریں اثناء سوگندی مینئی چوک میں رکشے پر اندھا دھند فائرنگ سے سکندر حیات سکنہ مینئی جاں بحق جب کہ رکشہ ڈرائیور ایوب جان سکنہ کوٹھا اور ایک بچی مریم سکنہ مینئی زخمی ہو گئی مقتول کے بھائی شوکت حیات کی رپورٹ پر ٹوپی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے دریں اثنا ء موضع جلبئی میں پستول صاف کر نے کے دوران چل جانے سے شادی شدہ شخص بختیار گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا تورڈھیر پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے موضع یعقوبی میں زمین کے تنازغہ پر قیصر خان کو زخمی کر دیا گیا #

مزید : پشاورصفحہ آخر