ڈیرہ ،نوجوان سی آر بی سی نہر میں ڈوب گیا

ڈیرہ ،نوجوان سی آر بی سی نہر میں ڈوب گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)بگوانی جنوبی میں مویشی چرانے والا نوجوان سی آر بی سی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا،نیو مدنی ٹاؤن میں ایک شخص نے سابقہ قتل مقاتلہ کی دشمنی کی وجہ سے 17 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ،الگ الگ مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق بگوانی جنوبی میں مویشی چرانے والا نوجوان رضوان ولد غلام قاسم تریلی سی آربی سی نہر میں ڈوب گیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا رضوان کی نعش کی تلاش آخری اطلاعات تک جاری تھی اسی طرح تھانہ کینٹ کی حدود میں نیو مدنی ٹاؤن میں سابقہ قتل مقاتلہ کی دشمنی کی وجہ سے جان محمد ولد خان محمد سکنہ بلال آباد نے پستول سے فائرنگ کرکے 17 سالہ محمد لطیف ولد عطاء گل سکنہ بستی استرانہ جنوبی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا کینٹ پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر قتل کی دفعہ کے تحت جان محمد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Back to Conversion Tool

مزید : پشاورصفحہ آخر