گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کے انتخابات مکمل

گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کے انتخابات مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) محمد زاہد شاہ سال 2016-17کے لئے گدون انڈسٹریل ایسوسی ایشن گدون آمازئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے بلا مقابلہ صدر جب کہ واحد علی سینئر نائب صدر اور عمر گل جدون نائب صدر منتخب ہو گئے۔ اس سلسلے میں جمعرات کے روز گدون انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے دفتر میں ایگزیکٹو باڈی ممبر ان کا انتخابی اجلاس برائے 2016-17منعقد ہوا جس میں تمام عہدیدار اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں لایا گیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے ٹیکسٹائل گروپ سے محمد زاہد شاہ، فضل رحیم، محمد اسرار، اقبال زمان پیکجز گروپ:شاہد علی اور گل اکبر شنواری کیمیکل گروپ سے پیر مدثر شاہ، محمد نعیم، مختار احمد تارڑ اورعمر گل جدون فارما گروپ سے اکبر خان پلاسٹک میٹ گروپ سے محمد رحیم، گوہر علی شاہ سٹیل گروپ:فضل رحیم، محمد طارق، واحد علی ،پائپ گروپ سے ساجد خان شنواری، سر سید خان، انور زادہ، محمد بابر ہمایون اور شاپنگ گروپ سے فہیم خان شنواری اور ولی اللہ ممبران منتخب کئے گئے#