ٹانک ،شہید پولیس کانسٹیبل کے ورثاء میں چیک تقسیم

ٹانک ،شہید پولیس کانسٹیبل کے ورثاء میں چیک تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک (بیورورپورٹ)ٹانک پولیس کے شہید کانسٹیبل کے ورثاء میں 33 لاکھ روپے مالیت کے چیک تقسیم کر دئیے گئے چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے ڈی پی او آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مذکورہ کانسٹیبل کے بچوں ،بیوہ اور والدین نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او رسول شاہ کا کہنا تھا کہ شہادت ایک بہت بڑا رتبہ ہے اورہر سپاہی اس کی تمنا کرتا ہے کہ وہ اپنے ملک کی بقاء کی خاطر اپنی جان قربان کر دے انہوں نے کہا کہ ٹانک پولیس کا شمار صوبہ کی بہادر فورس میں ہوتا ہے جس کے جوانوں آٖفسیرز نے مشکل حالات میں نہ صرف بہادری کا مظاہرہ کیا بلکہ علاقہ میں میں امن و امان کی بحالی کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شہادت جیسے عظیم رتبہ پر فائز ہوئے شہید کنسٹیبل طارق ایک بہادر سپاہی تھے جس نے دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کیا ان کا مذید کہنا تھا پولیس کے شہداء ہمارے سر کے جھومر ہیں اور ہمارا فخر ہیں جن کی دی ہوئی قربانیاں ہمارے آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہیں شہداء کے ورثا ء کو محکمہ پولیس قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ شہداء کے ورثاء کی امداد اور اور ان کی رہنمائی کے لئے ڈی پی او فس میں ایک ڈیسک قائم کیا گیا ہے جہاں پر تعینات پو لیس جوان اور آفسیرز جو ہمہ وقت ان کی خدمت کے لئے کوشاں ہے ڈی پی او نے شہداء کے ورثاء کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تقریب کے اختتام پر ڈی پی او نے طارق شہید کے ورثاء میں مالی امداد کے چیک تقسیم کئے بعد میں شہید کے ورثاء نے حوصلہ افزائی پر ڈی پی ا وکا شکریہ ادا کیا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔