عقیدہ ختم نبوت ؐ ایمان کا بنیادی جز ہے ،شہاب الدین پوپلزئی

عقیدہ ختم نبوت ؐ ایمان کا بنیادی جز ہے ،شہاب الدین پوپلزئی

مردان(بیورورپورٹ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع مردان کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس مرکزی عید گاہ مردان میں منعقد ہوا کانفرنس کی صدارت ضلعی امیر مولانا قاری اکرام الحق نے کی کانفرنس میں ملک بھر سے چیدہ چیدہ علمائے کرام کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہین ختم نبوت حضرت مولانا اللہ وسایاصوبائی امیر مولانا شہاب الدین پوپلزئی مفتی اعظم افریقہ مفتی ضیاء الحق شیخ القران مولانا نورالہادی مولانا مفتی قاسم بجلی گھر شیخ الحدیث مولانا سمیع الحق شیخ الحدیث مولانا عبدالقیوم حقانی مولانا قاری عبدالوکیل مولانا حزب اللہ جان مولانا سجادالحجابی پیر طریقت مولانا صدیق احمد ضلعی ناظم حمایت اللہ مایار ایڈوکیٹ نائب ناظم اسد کشمیری سابق ڈپٹی سپیکر اکرام اللہ شاہد ممبر صوبائی اسمبلی احمد خان بہادر مولانا امانت شاہ حقانی مولانا قاسم مولانا عبدالغفور اور تحصیل نائب ناظم مشتاق سیماب نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیادی جز ہے اور بھر پور تحریک کے بعد سرکاری سطح پر قومی اسمبلی نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ملک میں ایک بار پھر قادیانیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں مختلف اداروں میں کلیدی عہدوں پر تعنیاتی ملک کے لئے خطرے کی باعث ہے قادیانی ملک اور ملت دونوں کے غدار ہیں اس لئے حکومت کو چاہئے کہ وہ فی الفور قادیانیوں کو ان کے عہدوں سے برطرف کریں اور قادیانیت ایکٹ پر من وعن عمل کیا جائے قادیانی مسلمانوں کا بڑا دشمن ہے مقررین نے کہا کہ ختم نبوت کے پروانے قادیانیوں کے ہر سازش کو ناکام بنا کر دم لیں گے مقررین نے مرکزی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سات ستمبر کو ملکی سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے کانفرنس میں عوام سے قادیانی مصنوعات کے بائیکاٹ کا عہد لیا گیا اور ملک میں بڑھتی ہوئی قادیانیت پر تشویش کا اظہار کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر