پنجاب میں رینجرز کو محدود اختیارات دینے کا فیصلہ

پنجاب میں رینجرز کو محدود اختیارات دینے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کے مطالبات اور امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں بھی رینجرز کومحدود اختیارات دینے کافیصلہ کرلیاگیاہے اور اس ضمن میں وزارت داخلہ پنجاب نے سمری تیار کرکے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادی۔دنیا نیوز کے مطابق پنجاب میں بھی رینجرز کو رینجرز آرڈیننس 1959ء کے تحت 60روز کیلئے اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیاگیاہے اور اس ضمن میں سمری بھی ارسال کردی گئی جس کے متن کے مطابق محدوداختیارات کے تحت رینجرز صوبے میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر آپریشنز کرے گی اور جے آئی ٹی میں بھی نمائندگی دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق رینجرز آپریشن کا بنیادی ہدف دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف آپریشنز ہوں گے۔ یادرہے کہ اس سے قبل مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کی طرف سے پنجاب میں بھی رینجرز آپریشن کے مطالبات سامنے آچکے ہیں۔

رینجرز/اختیارات

مزید : ملتان صفحہ اول