سامیا قتل کیس،والد اور ایس ایچ او کی درخواست ضمانت کی سماعت کل تک ملتوی

سامیا قتل کیس،والد اور ایس ایچ او کی درخواست ضمانت کی سماعت کل تک ملتوی

جہلم(نامہ نگار) سامیا قتل کیس والد اور ایس ایچ او کی درخواست ضمانت کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی ،دونوں گرفتار ملزمان نے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی تفصیلات کے مطابق سامیا قتل کیس کے مرکزی ملزم سامیا کے والد شاہد اور کیس کے ملزمان سے بھاری رشوت وصول کر کے ان کی پشت پنائی کے الزام میں گرفتارہونے والے ایس ایچ او تھانہ منگلا ملک عقیل عباس نے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج جہلم سجاد افضل کی عدالت میں ضمانت کی علیحدہ علیحدہ درخواستیں دائر کی تھی جن کی گذشتہ روز سماعت ہوئی تو عدالت نے دو نوں درخواستوں کی سماعت دو روز کے لیے ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت کی تاریخ دس ستمبر مقرر کر دی ہے

مزید : کراچی صفحہ آخر