محلہ ہدایت شاہ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے راہ گیر زخمی

محلہ ہدایت شاہ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے راہ گیر زخمی

پشاور( کرائمز رپورٹر)تھا نہ ہشت نگری کے حدود محلہ ہدایت اللہ شاہ میں دوفریقین کے مابین لڑائی جھگڑے کے دوران محکمہ پولیس کے ملازم کی فائرنگ سے ایک راہ گیر لگ کرشدید زخمی ہوگیا واقعات کے مطابق گزشتہ روز طاہر ولد محمد دین سکنہ محلہ ہدایت اللہ شاہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ بازار سے گھر جارہاتھا اس دوران راستہ میں طاہر نامی شخص کا دوسرے فریق کیساتھ جھگڑا ہورہا تھا جس میں ملزم نے مشتعل ہوتے ہوئے فائرنگ کر دی مگر گولی اسے آلگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم اقبال جان ولد عظیم خان جوکہ ایف آر پی میں کانسٹیبل ہے کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پستول برآمد کرلیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر