ممکنہ دہشتگردی، لاہور میں سرچ آپریشن، ریلوے سٹیشن بند، مسافر خوار ہوتے رہے،شہر کےچار ڈویژنز میں بھی کارروائیاں،7 مشتبہ افراد زیر حراست

ممکنہ دہشتگردی، لاہور میں سرچ آپریشن، ریلوے سٹیشن بند، مسافر خوار ہوتے ...
ممکنہ دہشتگردی، لاہور میں سرچ آپریشن، ریلوے سٹیشن بند، مسافر خوار ہوتے رہے،شہر کےچار ڈویژنز میں بھی کارروائیاں،7 مشتبہ افراد زیر حراست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں ممکنہ دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علی الصبح ریلوے اسٹیشن اور اطراف میں سرچ آپریشن کیا ، اس دوران ریلوے اسٹیشن مکمل طور پر بند رہا، پارکنگ ایریا بھی خالی کرالیا گیا، عید کے موقع پر گھروں کو جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ جیو نیوز کے مطابق ممکنہ دہشتگردی کی خفیہ اطلاعات کے پیش نظر لاہور کے ریلوے سٹیشن اور اطراف میں قانون نافذ کرنے والے اداروںنے صبح سویرے سرچ آپریشن کیا ،کارروائی کے دوران ریلوے سٹیشن کو مکمل طور پر بند کردیا گیا، مسافروں کو بھی تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت ملی، ریلوے سٹیشن کا پارکنگ ایریا بھی خالی کرالیا گیا۔ سٹیشن کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔ سرچ آپریشن کے دوران ٹرینوں کی آمدورفت جاری رہی تاہم پلیٹ فارم نمبر دو پر آنے والی گاڑیوں کو دوسرے ٹریکس پر منتقل کردیا گیا۔ سیکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی کے باعث مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب شہر کی چار ڈویژنز میں پولیس نے سرچ آپر یشن کیا۔ شاہدرہ، جوہر ٹاون، رائے ونڈ، بادمی باغ اور نولکھا کے علاقے میں پولیس نے مشتبہ افراد کی چیکنگ کی جبکہ ریسٹ ہاؤسز، ہوٹلز، پارکس اور بس اڈوں کی بھی چھان بین کی گئی۔ رائے ونڈ تبلیغی مرکز، بادامی باغ، بلال گنج، شاہدرہ، چونگی امرسدھو اور دیگر علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔ ادھر علامہ اقبال ٹاوُن ڈویژن میں پولیس نے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس کے آس پاس کے علاقوں میں فلیگ مارچ بھی  کیا۔ 

مزید :

قومی -اہم خبریں -