سعودی شہر قطیف میں 2عمارت میں آگ بھڑ ک اٹھی ، 10افراد متاثر
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی شہر قطیف میں دو منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی ۔
جیو نیوز کے مطابق قطیف میں 2منزلہ رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے زیادہ تر حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔آگ کے دھویں سے 10افراد متاثر ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
انتظارکی گھڑیاں ختم، آئی فون سیون آج متعارف کروایا جارہا ہے
سعودی محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی آگ لگنے کی وجوہات سامنے آسکیں ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔