خیبر ایجنسی، جیٹ طیاروں کی وادی تیراہ بمباری،10دہشتگرد ہلاک، 4ٹھکانے تباہ

خیبر ایجنسی، جیٹ طیاروں کی وادی تیراہ بمباری،10دہشتگرد ہلاک، 4ٹھکانے تباہ
خیبر ایجنسی، جیٹ طیاروں کی وادی تیراہ بمباری،10دہشتگرد ہلاک، 4ٹھکانے تباہ

  


خیبر ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں دس دہشتگرد مارے گئے، ان کے چار ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین کو امن کے دشمنوں سے پاک کرنے کے لئے فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا.

مزید پڑھیں :ممکنہ دہشتگردی، لاہور میں سرچ آپریشن، ریلوے سٹیشن بند، مسافر خوار ہوتے رہے،شہر کےچار ڈویژنز میں بھی کارروائیاں،7 مشتبہ افراد زیر حراست

تازہ ترین کارروائی میں دس دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ گئے، ان کے چار ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔افواج پاکستان اس سے پہلے بھی علاقے میں بڑی کارروائیوںکے دوران درجنوں دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا چکی ہیں جبکہ وادی سے بڑی حد تک دہشتگردوں کا صفایا بھی کیا جاچکا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں