شام میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بڑا حملہ، النصرہ فرنٹ کے کمانڈر سمیت متعدد ہلاک

شام میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بڑا حملہ، النصرہ فرنٹ کے کمانڈر سمیت متعدد ہلاک
شام میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بڑا حملہ، النصرہ فرنٹ کے کمانڈر سمیت متعدد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حلب(مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں باغیوں کے ٹھکانوں پر تازہ ترین حملوں میں جنگجو گروپ النصرہ فرنٹ کا سینیئر کمانڈر مار گیا،گروپ نے بھی اپنے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حلب کے مغرب میں واقع کفر ناہا نامی گاؤں میں باغیوں کے ٹھکانوں کو فضائی اور زمینی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا جس میں النصرہ فرنٹ نامی جنگجو گروپ کے سینیئر کمانڈر ابوعمر سراکیب کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ابو عمر شراکیب کی ہلاکت کی تصدیق النصرہ فرنٹ کی جانب سے ٹوئٹر پیغام میں کی گئی تاہم حملہ کس ملک کی جانب سے کیا گیا؟ اس حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی۔

مزید پڑھیں :عالمی دباؤ جوتے کی نوک پر، شمالی کوریا نے پھر ایٹمی تجربہ کرلیا، امریکہ اور جاپان کی سخت وارننگ

خیال رہے کہ النصرہ فرنٹ نے رواں برس جولائی میں اپنا نام تبدیل کر لیا تھا اور کالعدم تنظیم القاعدہ سے اپنے تعلقات ختم کر دیے تھے۔اس وقت شام، امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک اور روس کی فوجیں شامی جنگجوؤں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں۔بی بی سی نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ غیرمصدقہ اطلاعات مطابق کارروائی میں النصرہ فرنٹ کے دیگر سینئر کمانڈر بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ شام میں مارچ 2011 سے شروع ہونے والی لڑائی میں اب تک ڈھائی لاکھ سے زیادہ شامی شہری ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ بے گھر ہونے والوں کی تعداد تقریباً ایک کروڑ دس لاکھ ہے جن میں سے 40 لاکھ کو دوسرے ممالک میں پناہ لینا پڑی ہے۔