موصل کو داعش سے چھڑانے کے لئے کارروائی جلد شروع کریں گے، امریکی جنرل

موصل کو داعش سے چھڑانے کے لئے کارروائی جلد شروع کریں گے، امریکی جنرل
موصل کو داعش سے چھڑانے کے لئے کارروائی جلد شروع کریں گے، امریکی جنرل

  


واشنگٹن(اے پی پی) ایک اعلیٰ امریکی فوجی افسر نے کہا ہے کہ عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل کی بازیابی کی لڑائی جلد شروع کی جائی گی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف امریکی عسکری اتحاد کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سٹیفن ٹاو¿نزینڈ نے انٹرویو دیتے ہوئے موصل کی بازیابی کا آپریشن شروع کرنے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی۔

ہوائی سفر کی تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ، پائلٹ نے مسافر طیارے کو غلط ملک میں لینڈ کرادیا، اتنی بڑی غلطی کیسے ہوگئی؟ حقیقت جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

جنرل ٹاون زینڈ کو گزشتہ ماہ اِس عسکری اتحاد کا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ لڑائی اکتوبر کے اوائل میں شروع ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب عراقی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش سے موصل کا قبضہ چھڑانے کا آپریشن رواں مہینے میں شروع ہونے کا قوی امکان ہے۔

مزید : عرب دنیا