اداکار نعمان جاوید نے فریحہ پرویز سے راضی نامہ کرنے کیلئے دائر درخواست واپس لے لی

اداکار نعمان جاوید نے فریحہ پرویز سے راضی نامہ کرنے کیلئے دائر درخواست واپس ...
اداکار نعمان جاوید نے فریحہ پرویز سے راضی نامہ کرنے کیلئے دائر درخواست واپس لے لی

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار نعمان جاوید نے فریحہ پرویز سے راضی نامہ کرنے کیلئے دائر درخواست واپس لے لی ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق فیملی عدالت میں فریحہ پرویز کے خلع سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران ان کے سابق شوہر نعمان جاوید نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے فریحہ پرویز کو منانے کی بہت کوشش کی تاہم ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق اداکار نعمان جاوید نے صلح نہ ہونے پر درخواست واپس لے لی ہے۔

مزید : تفریح