جھنگ، گھریلو حالات سے تنگ نوجوان سائن بورڈ پر چڑھ گیا

جھنگ، گھریلو حالات سے تنگ نوجوان سائن بورڈ پر چڑھ گیا
جھنگ، گھریلو حالات سے تنگ نوجوان سائن بورڈ پر چڑھ گیا

  


جھنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)جھنگ میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان جہازی سائز کے سائن بورڈ پر چڑھ گیا، چھری مار کر اپنا بازو بھی زخمی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گھریلو حالات نے ستایا تو نوجوان برداشت ہی نہ کرپایا،شدید غصے میں آیا اور پھر شہر میں لگے جہازی سائز کے سائن بورڈ پر چڑھ گیا۔ سائن بورڈ پر چڑھے نوجوان نے چھری مار کر اپنا بازو بھی زخمی کرلیا۔ نوجوان کو سائن بورڈ پر چڑھے دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی، پولیس اور ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔نوجوان کے اہلخانہ بھی اسے نیچے اتارنے کی کوششیں کرتے رہے۔

مزید : جھنگ