وفاقی کابینہ کا اجلاس،افغان مہاجرین کے قیام میں تین ماہ کی توسیع،بھاشا ڈیم کیلئے اراضی کے حصول اور معاوضوں کی ادائیگی کی منظوری

وفاقی کابینہ کا اجلاس،افغان مہاجرین کے قیام میں تین ماہ کی توسیع،بھاشا ڈیم ...
وفاقی کابینہ کا اجلاس،افغان مہاجرین کے قیام میں تین ماہ کی توسیع،بھاشا ڈیم کیلئے اراضی کے حصول اور معاوضوں کی ادائیگی کی منظوری

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں مزید  توسیع کی منظوری دے دی ہے، رجسٹرڈ افغان مہاجرین اب مارچ دوہزار سترہ تک پاکستان میں قیام کرسکیں گے۔افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کی منظوری اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین ہمارے بھائی   اور مہمان ہیں ، مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے،سہولتوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔مہاجرین کی واپسی کے لیے ایسا طریقہ اپنایا جائے کہ غلط تاثر نہ ملے۔

مزید پڑھیں :خیبر ایجنسی، جیٹ طیاروں کی وادی تیراہ بمباری،10دہشتگرد ہلاک، 4ٹھکانے تباہ

وزیر اعظم نے افغان مہاجرین کے معاملے پر افغان نمائندوں اور قومی لیڈروں سے مشاورت کی ہدایت بھی کی۔ یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت لاکھوں کی تعداد میں افغان باشندے موجود ہیں جن میں بڑی تعداد غیر رجسٹرڈ افراد کی بھی ہے۔ افغان باشندوں کے دہشتگردی واقعات میں ملوث ہونے کی وجہ سے حکومت پر افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے دباؤ بڑھ رہا ہے اس حوالے سے کئی اقدامات بھی کئے جاچکے ہیں.وفاقی کابینہ کی مںظوری سے پہلے معاہدے کے تحت   رجسٹرڈ افغان مہاجرین 31 دسمبر 2016 تک پاکستان میں رہ سکتے تھے ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انڈونیشیا کے ساتھ دفاعی معاہدے،گلگت بلتستان کی مالی امداد سمیت  اٹھارہ نکات کی منظوری دی گئی، کابینہ نے اپنے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی۔وفاقی کابینہ نے دیامیر بھاشا ڈیم کی زمین کے حصول اور معاوضے کی ادائیگی کی منظوری بھی دی۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی بروقت تکمیل کیلیے تمام ممکنہ اقدامات اور متاثرہ افراد کومعاوضے کی ادائیگیوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے ،ان کا کہنا تھا کہ حکومت توانائی بحران کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، بجلی کے قلیل وقتی، وسط مدتی اور طویل مدتی پیداواری  منصوبے بھی  شروع کیے جاچکے ،داسو ڈیم کےلیے ورلڈبینک کی مدد سے رقم کا انتظام بھی  کیاجارہا ہے۔وزیراعظم نے ملک میں جاری میگا پراجیٹکس  کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

مزید : قومی /اہم خبریں