بھارتیوں نے اپنے ہی طیاروں کے ملبے کو 1965کی جنگ میں تباہ ہونے والے پاکستانی جہاز قراردیدیا، دنیا بھر میں جگ ہنسائی

بھارتیوں نے اپنے ہی طیاروں کے ملبے کو 1965کی جنگ میں تباہ ہونے والے پاکستانی ...
بھارتیوں نے اپنے ہی طیاروں کے ملبے کو 1965کی جنگ میں تباہ ہونے والے پاکستانی جہاز قراردیدیا، دنیا بھر میں جگ ہنسائی

  


نئی دہلی(نیوزڈیسک)ایک شخص اگر انفرادی طور پر جھوٹ بولے تو پکڑے جانے پر اسے اپنے قرب و جوار کے لوگوں میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لیکن اگر کوئی ملک جھوٹا پراپیگنڈا کرے تو اسے دنیا بھر میں ذلت اٹھانا پڑتی ہے۔ایسی ہی ایک خفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بھارت کو جس نے حسب سابق پاکستان دشمنی کی ایک اورمضحکہ خیز مثال قائم کرتے ہوئے اپنے ہی طیاروں ایم آئی جی21 (Mig-21s)کے ملبے پر پاکستانی پرچم بنا دیا اورکہا یہ پاک فضائیہ کے ایف 6طیارے کے ٹکڑے ہیں جو 1965کی جنگ میں تباہ ہوئے۔

آج کی اس جدید دنیا میں بھارت کی جانب سے کی گئی یہ بھونڈی کوشش منظر عام پر آئی تو طیارو ں کے بارے میں معلومات رکھنے والوں احمق بھارتیوں کی بھونڈی حرکات پر خوب تنقید کی ،کیونکہ بھارتی حکام نے اپنے طیاروں پر پاکستانی پرچم تو بنوا لیا لیکن اس پر لکھا ہوا بھارتی فضائیہ کا مخصوص سیریل نمبر ایم آئی جی 21کا سابقہ "C"کو مٹانا بھول گئے ۔

سوشل میڈیا پر یہ تصاویر سامنے آئیں تو بھارتیوں کی اس مضحکہ خیز حرکت پر جہا ں بیحد تنقید ہوئی وہاں اس پر کئی لوگوں نے دلچسپ تبصرے بھی کئے۔

ذیل میں بھارتی طیاروں کی اصل تصویر بھی ملاحظہ فرمائیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...