معاشقہ انجام کو پہنچ گیا، قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر 20 ستمبر کو دولہا بنیں گے

معاشقہ انجام کو پہنچ گیا، قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر 20 ستمبر کو ...
معاشقہ انجام کو پہنچ گیا، قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر 20 ستمبر کو دولہا بنیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر 20 ستمبر کو دولہا بنیں گے اور زندگی کی نئی اننگز شروع کریں گے۔ محمد عامر کا نکاح ڈیڑھ سال قابل برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی نرجس سے ہوا تھا اور اب یہ دونوں 20 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔ محمد عامر کی مہندی کی تقریب 19 ستمبر کو ہوگی اور ولیمہ 21 ستمبر کو ہو گا۔ ذرائع کے مطابق شادی کی تقریبات لاہور میں منعقد ہوں گی۔

یادرہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے پاکستان کے روزنامہ جنگ کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ محمد عامر کا برطانیہ میں اپنی وکیل کیساتھ معاشقہ شروع ہوگیا ہے اور دونوں جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے ، وہی خاتون وکیل محمد عامر کے ساتھ اس کے والدین کیساتھ ملنے کے لیے لاہور بھی آچکی ہیں  اور سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے مقدمے کے آغاز پر ہی دونوں کی ملاقات ہوئی ، پھر دوستی اور بعد میں یہ رشتہ محبت میں بدل گیا۔ 

 خاتون برطانیہ میں ہی پیدا ہوئی تھیں اور وہ پنجابی اور انگریزی زبان پر عبور رکھتی ہیں ۔یہ بھی بتایاگیا کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے مقدمے کے دوران سابق چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ، محمد عامر اور اس خاتون وکیل کی موجودگی میں ایک دلچسپ واقعہ بھی پیش آیا تھا اور وہ یہ کہ خاتون نے پانی کے گلاس سے کچھ گھونٹ پیے اور پھر رکھ دیا لیکن ان کے ہونٹوں پر لگی لپ سٹک کے نشانات گلاس پر رہ گئے ، کچھ لمحوں بعد محمد عامر نے وہی گلاس اٹھایا اور اس میں موجود پانی پی گیا۔ 

مزید :

کھیل -اہم خبریں -