مکہ کے ”حراستی کیمپ “میں قید ہزاروں پاکستانی فاقہ کشی پرمجبور
ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے شہر مکہ کے حراستی مرکز شمیسی کیمپ میں قید ہزاروں پاکستانی مزدورفاقہ کشی پر مجبور ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم ہزاروں پاکستانیوں کو مکہ کے حراستی مرکز شمیسی کیمپ میں قید رکھاگیاہے ،ان قیدیوں کا کہناہے کہ پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ افرادی قوت کی کمی کا رونا رو کر ہم سے تعاون نہیں کرتے اور معذرت کرلیتے ہیں،ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ،کچھ پاکستانی فلاحی تنظیموں کی جانب سے کھانا پہنچادیاجاتاہے تاہم آئندہ کھاناکب نصیب ہوگا کچھ نہیں کہہ سکتے۔ دوسری طرف ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہاسعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کی کوششیں جاری ہیں گزشتہ ہفتے دو ہزار سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں