اروند کیجر وال کی کار کو حادثہ، خود بال بال بچے

اروند کیجر وال کی کار کو حادثہ، خود بال بال بچے
اروند کیجر وال کی کار کو حادثہ، خود بال بال بچے

  


جالندھر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کی کار حادثے کا شکار ہوگئی تاہم وہ خود محفوظ رہے، ہندوستان ٹائمز کے مطابق اروند کیجروال کی گاڑی کو حادثہ امرتسر سے لدھیانہ جاتے ہوئے جالندھر کے قریب پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق سامنے سے آنے والی کار آٹو رکشہ کو بچاتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے چیئرمین کی گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں اروند کیجروال کی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا تاہ وہ خود محفوظ رہے۔

مزید : بین الاقوامی