پولیس مقابلوں میں 3 ملزم ہلاک ،کالعدم تنظیم کا ملزم گرفتار

پولیس مقابلوں میں 3 ملزم ہلاک ،کالعدم تنظیم کا ملزم گرفتار
پولیس مقابلوں میں 3 ملزم ہلاک ،کالعدم تنظیم کا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (صباح نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے کے دوران 3ملزم ہلاک جبکہ 3کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔کراچی سپرہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ لیاری بغدادی میں پولیس اور گینگ وار ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 گینگسٹرز مارے گئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمدہوئے۔ ہلاک ملزم کی شناخت یاسر کٹی پہاڑی کے نام سے وہوئی ہے

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹرپر حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ادھر سرجانی ٹاون اور گلبرگ میں پولیس مقابلوں کے دوران تین ڈاکو زخمی حالت میں دھر لیئے گئے ، ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔دوسری جانب سی ٹی ڈی نے مچھر کالونی سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سے امجد صابری قتل کیس کے حوالے سے تحقیقات کی جائینگی۔ گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔ دوسری جانب لیاری جونا مسجد کے قریب قانون نافذکرنے والے ادارے نے ٹارگٹڈ کارروائی کر کے سیاسی جماعت کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

مزید :

کراچی -