خلع کا دعویٰ دائر کرنے پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا، خاتون تحصیل ہسپتال منتقل، شوہر گرفتار

خلع کا دعویٰ دائر کرنے پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا، خاتون تحصیل ہسپتال ...
خلع کا دعویٰ دائر کرنے پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا، خاتون تحصیل ہسپتال منتقل، شوہر گرفتار

  


سمندری (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کرنے پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے اور اسی سلسلے میں وہ عدالت پیشی پر آئی تھی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کے مطابق خاتون پیشی کے بعد کمرہ عدالت سے باہر نکل رہی تھی کہ اسی دوران اس نے شوہر نے تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں خاتون کا جسم 60 سے 70 فیصد تک جھلس گیا جس کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے ایمبولینس کے ذریعے خاتون کو تحصیل ہسپتال منتقل کیا جبکہ اس کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

مزید : فیصل آباد