’ہمیں ہماری جماعت میں کوئی چور ڈاکو نہیں ملا ‘طلال چودھری کی پی ٹی آئی پر چڑھائی،جہانگیر ترین پر بھی برس پڑے

’ہمیں ہماری جماعت میں کوئی چور ڈاکو نہیں ملا ‘طلال چودھری کی پی ٹی آئی پر ...
’ہمیں ہماری جماعت میں کوئی چور ڈاکو نہیں ملا ‘طلال چودھری کی پی ٹی آئی پر چڑھائی،جہانگیر ترین پر بھی برس پڑے

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری ایک بار پھر تحریک انصاف کی قیادت پر برس پڑے, کہتے ہیں الزامات کی سیاست کرنے والے عمران خان کے اپنے دائیں اور بائیں چور ڈاکو کھڑے ہیں، جہانگیر ترین میاں صاحبان کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے، پچھلے دروازے سے معافیاں بھی مانگتے ہیں, اب کی بار رائیونڈ آئے تو معافی بھی نہیں ملے گی، جہانگیر ترین پہلے بھی جیل میں رہ چکے ہیں ، اب بھی جیل جائیں گے، طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں ہماری جماعت میں کوئی چور ڈاکو نہیں ملا  البتہ شریف برادران پر الزام تراشی کرنے والے عمران خان اپنے دائیں اور بائیں دیکھیں، وہاں چور اور ڈاکو ہی کھڑے ہیں ۔

مزید پڑھیں :وفاقی کابینہ کا اجلاس،افغان مہاجرین کے قیام میں تین ماہ کی توسیع،بھاشا ڈیم کیلئے اراضی کے حصول اور معاوضوں کی ادائیگی کی منظوری

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کے دعویدار جہانگیر ترین ایک لیکچر ر سے کھرب پتی کیسے بنے ؟ قوم اس سوال کا جواب مانگتی ہے، یہ بھی بتائیں کہ ہمیشہ قرضہ اسی مل کا کیوں معاف ہوتا ہے جس کے ڈائریکٹر جہانگیر ترین یا ان کے رشتے دار بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین میاں صاحبان کی انگلی پکڑ کر ہی سیاست میں آئے تھے ،اب بھی پچھلے دروازے سے آکر معافیاں مانگتے ہیں، ن لیگ پر الزام لگانے والوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں لیکن ن لیگ کے پاس سارے ثبوت موجود ہیں جو قوم کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔ طلال چودھری نے کہا کہ کوئی ریلی نکالے، دھرنا دے یا پھر رائے ونڈ جائے ن لیگ ریفرنسز کو انجام تک پہنچائے گی۔ ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ احتجاجی سیاست کرنے والوں کی چابی چار چھ ہفتے میں ختم ہوجائے گی۔

مزید : قومی