ایم کیو ایم کا پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب کے نتائج چیلنج کرنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کا پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب کے نتائج چیلنج کرنے کا فیصلہ
ایم کیو ایم کا پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب کے نتائج چیلنج کرنے کا فیصلہ

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب کے نتائج چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پی ایس 127 کے نتائج کے خلاف اپیل الیکشن ٹریبونل میں دائر کرے گی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم 51 پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی تصدیق، دیہی علاقوں کے پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور ووٹنگ لسٹوں پرموجود انگوٹھوں کے نشانات ،شناختی کارڈ نمبرکی دوبارہ تصدیق کا مطالبہ کرے گی۔

مزید : کراچی /اہم خبریں