ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے مزید اضافہ کر دیا گیا

ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے مزید اضافہ کر دیا گیا
ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے مزید اضافہ کر دیا گیا

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں اجارہ داری رکنے کا نام نہیں لے رہی ، اوگرا کے نوٹیفکیشن کے بغیر ہفتے میں دوسری بار قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔

نیو نیوز کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے فی کلو قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ کر دیا جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 90روپے تک جا پہنچی ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر نے اپنے بیان میں قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کی اجازت کے بغیر قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ۔قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو سیلنڈر 50اور کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں 200روپے اضافہ ہو گیا ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد لاہور میں ایل پی جی گیس کی قیمت 90جبکہ شمالی علاقہ جات میں 110روپے فی کلو ہو گئی ہے ۔یادرہے کہ اسی ماہ 5ستمبر کو مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمتوں میں 10روپے اضافہ کیا تھا ۔ 

مزید : بزنس