سمندری آلودگی سے متعلق کیس، تینوں سیکرٹریز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی

سمندری آلودگی سے متعلق کیس، تینوں سیکرٹریز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ...
سمندری آلودگی سے متعلق کیس، تینوں سیکرٹریز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سمندری آلودگی سے متعلق کیس میں تینوں سیکرٹریوں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ماحولیاتی اور سمندری آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے ٹریٹمنٹ پلانٹس اور ایس تھری منصوبے میں ٹال مٹول پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیف سیکرٹری سندھ نے عدالت کو بتایا کہ ایس تھری منصوبے کو ری ڈیزائن کر کے وفاق کو جون میں بھیجا گیا جس پر وفاقی افسر نے کہا کہ یہ معاملہ متعلقہ کمیٹی کی منظوری کے بعد ایک ماہ میں وزیراعظم کو بھجوایا جائے گا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دئیے کہ مفاد عامہ کے مسائل بھی حل نہیں کئے جاتے۔ یہ معاملہ 24 سال سے زیر التواءہے اور وفاقی و صوبائی حکومت پنگ پانگ کھیل رہی ہے۔ تمام ادارے ایک دوسرے پر ملبہ ڈال دیتے ہیں اور بھگتنا عوام کو پڑتا ہے ۔ عدالت نے تینوں سیکرٹریز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں