چاروں صوبوں میں محکمہ موسمیات کے نئے ریڈار لگائے جائیں گے:وزیر پارلیمانی امور

چاروں صوبوں میں محکمہ موسمیات کے نئے ریڈار لگائے جائیں گے:وزیر پارلیمانی ...
چاروں صوبوں میں محکمہ موسمیات کے نئے ریڈار لگائے جائیں گے:وزیر پارلیمانی امور

  


اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے پرانے ریڈار تبدیل کرنے کی ضرورت ہے‘ مختلف مقامات پر 18 جدید ریڈارنصب کرنے کی تجویززیر غور ہے ، جاپان کے تعاون سے بھی 2 ریڈار نصب کئے جارہے ہیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ چاروں صوبوں میں محکمہ موسمیات کے نئے ریڈار لگائے جائیں گے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے بتایا کہ سوات کیلئے سروے کرائیں گے۔ انہوں نے بتایا پاکستان محکمہ موسمیات کے پاس اس وقت سات ریڈارز کا نیٹ ورک موجود ہے جو سیلاب کے پیشگی خطرات سے آگاہ کرتے ہیں۔ یہ تمام ریڈار فعال ہیں تاہم اکثر پرانی ٹیکنالوجی کے حامل ہیں اور یہاں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔ پی ایم ڈی کی جانب پرانے ریڈار کی تبدیلی اور 18 مقامات پر جدید ریڈار نصب کرنے کے لئے تجویز حکومت کے زیر غور ہے۔جاپان کے تعاون سے اسلام آباد اور کراچی میں دو ریڈار نصب کئے جارہے ہیں۔

مزید : اسلام آباد