بینظیر ایئرپورٹ پر مسافر کے جوتوں سے 1کلو ہیروئن برآمد

بینظیر ایئرپورٹ پر مسافر کے جوتوں سے 1کلو ہیروئن برآمد
بینظیر ایئرپورٹ پر مسافر کے جوتوں سے 1کلو ہیروئن برآمد

  


راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے بیرون ملک جانے والے مسافر سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئر پورٹ سکیورٹی فورس( اے ایس ایف ) نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے اٹلی جانے والے مسافر کے جوتوں سے ایک ہیروئن برآمد کر لی۔ ملزم کی شناخت سجاول کے نام سے ہوئی ہے جو گجرات کا رہائشی ہے ۔

’’کراچی بدامنی سے بچ گیا ‘‘ ،مکمل خبر پڑھنے کیلے یہاں کلک کریں

اے ایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے منشیات جوتوں میں چھپا رکھی تھی تاہم جب اس کی تلاشی لی گئی تو ہیروئن برآمد ہوئی جس کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد اےنٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی