قربانی کیلئے’صاف ستھرے‘جانور خریدیں،گھر لائیں تو کلورین سے نہلائیں،وزارت صحت کی ہدایات

قربانی کیلئے’صاف ستھرے‘جانور خریدیں،گھر لائیں تو کلورین سے نہلائیں،وزارت ...
قربانی کیلئے’صاف ستھرے‘جانور خریدیں،گھر لائیں تو کلورین سے نہلائیں،وزارت صحت کی ہدایات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزارت صحت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کانگو وائرس کے خدشات کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھرکے عوام سے اپیل کی ہے کہ مویشی منڈیوں میں چھوٹے بچوں کو ہمراہ لے کر نہ جائیں اور قربانی کے جانور خریدنے سے قبل اس بات کا خیال رکھیں کہ جانور صاف ستھرے ہوں اور کانگو وائرس کا باعث بننے والے چیچڑوں سے پاک ہوں۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹرپر حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے وزارت کے عملے کو اس حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت صحت کے عملے سے کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لگنے والی مویشی منڈیوں پرخصوصی نظر رکھی جائے اور اس سلسلہ میں متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کانگو وائرس کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر ممکن حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں۔ عوام الناس کو چاہئے کہ گھروں میں جب قربانی کے جانور لائیں تو سب سے پہلے انہیں کلورین ملے پانی سے نہلائیں اور اپنے بچوں کو جانوروں سے جس قدر ممکن ہو دور رکھا جائے۔

مزید :

اسلام آباد -