اپوزیشن جماعتیں متحد ہو جائیں تو اِن ہاس تبدیلی ممکن ہے: شجاعت حسین

اپوزیشن جماعتیں متحد ہو جائیں تو اِن ہاس تبدیلی ممکن ہے: شجاعت حسین
اپوزیشن جماعتیں متحد ہو جائیں تو اِن ہاس تبدیلی ممکن ہے: شجاعت حسین

  


لاہور( صباح نیوز)مسلم لیگ قائد اعظم کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت اپنا جواز کھو چکی ، اپوزیشن جماعتیں فائنل راو¿نڈ کیلئے متحد ہو جائیں تو اِن ہاوس تبدیلی ممکن ہے۔مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے لاہور سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ قومی سلامتی ، کرپشن اور سانحہ ماڈل ٹاون میں اپنے فرائض میں ناکامی کے باعث حکومت حکمرانی کاجواز کھو چکی ہے۔

پرانی انار کلی میں ناچنے والی لڑکیوں کے بارے میں افسوسناک خبرآگئی ، ویڈیو بھی ہٹادی گئی

اپوزیشن کیلئے یہ فائنل راو¿نڈ ہے جس کیلئے اسے متحد اور یکجا ہونا چاہئے۔انہوں نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا اگر اپوزیشن جماعتیں متحد ہو جائیں تو ان ہاو¿س تبدیلی ممکن ہے اور انہیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہو گا۔انہوں نے کہا پاناما لیکس میں کرپشن کے اتنے واضح الزامات کے باوجود احتساب کا راستہ روکنے کیلئے حکومت جو تاخیری حربے اختیار کر رہی ہے اور جس طرح وہ سانحہ ماڈل ٹاون کے شہیدوں کے خون ناحق کے ذمہ داروں اور قاتلوں کو بچا رہی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس نے اپنی ریاستی ذمہ داریاں پوری کرنے کے بجائے ان سے واضح انحراف کیا ہے۔

مزید : لاہور