مضر صحت خوراک بنانے والوں کی میرا بھائی بھی سفارش کرے تو جیل بھیج دوں گا:جسٹس ثاقب نثار

مضر صحت خوراک بنانے والوں کی میرا بھائی بھی سفارش کرے تو جیل بھیج دوں گا:جسٹس ...
مضر صحت خوراک بنانے والوں کی میرا بھائی بھی سفارش کرے تو جیل بھیج دوں گا:جسٹس ثاقب نثار

  


لاہور(صباح نیوز)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر کھانے پینے کی مضر صحت چیزیں بنانے والوں کیلئے میرا بھائی بھی سفارش کرے گا تو اسے بھی جیل بھیج دوں گا۔ فاضل جج کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے کھانے پینے کی ناقص خوراک تیار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیدیا۔

بھارتیوں نے اپنے ہی طیاروں کے ملبے کو 1965کی جنگ میں تباہ ہونے والے پاکستانی جہاز قراردیدیا، دنیا بھر میں جگ ہنسائی

جمعہ کوسپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم بینچ نے ناقص خوراک پر از خود نوٹس کی سماعت کی۔کارروائی کے دورا ن ڈائریکٹر فوڈ پنجاب عائشہ ممتاز ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے ساتھ عدالت میں پیش ہوگئیں۔سماعت کے دوران جسٹس میاں ثاقب نثار نے قرار دیا کہ ناقص خوراک بنانے اوربیچنے والے کسی رعایت کے حق دار نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ کے بینچ نے ڈائریکٹر فوڈ پنجاب عائشہ ممتاز کے کام کی تعریف بھی کی اور ہدایت کی کہ آپ ذمہ داری کے ساتھ ناقص فوڈ مافیا کے خلاف کارروائی جاری رکھیں۔ سپریم کورٹ نے ناقص دودھ اور جوسز بنانے والے دونجی کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا بھی حکم دیدیا۔

مزید : لاہور /اہم خبریں