عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس جاری، مختلف امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس جاری ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں ”تحریک احتساب“ اور پانامہ انکشافات کی تحقیقات پر حکومتی طرز عمل، اجلاس میں حکومتی موقف سے پیدا شدہ چیلنجز سمیت مجموعی ملکی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔