پاکستان کی شمالی کوریا کے جوہری تجربے کی مذمت، تمام ممالک امن وسلامتی یقینی بنائیں: ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے شمالی کوریا کے جوہری تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریاکاجوہری تجربہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے اورجزیرہ نماکوریاکوجوہری ہتھیاروں سے پاک رکھنے کے منافی ہے 6ملکی مذاکرات کے تحت فریقین جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک رکھیں۔پاکستان کاہمیشہ موقف رہاہے کہ خطے کے تمام ممالک امن وسلامتی یقینی بنائیں۔