کراچی: گاڑیاں نذر آتش کرنے کے الزام میں ایک کیو ایک کے آٹھ کارکن گرفتار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں جلاو گھیراو کے دوران گاڑیوں کو نذرآتش کرنے والے آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان کی گرفتاری شاہ لطیف ٹاون اور سٹیل کالونی سے عمل میں آئی۔
نیو نیوز کے مطابق ایس ایس پی کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ ان افراد نے شہر میں خوف و ہراس پھیلانے کیلئے گاڑیاں نذر آتش کی تھیں۔