چین نے سب سے زبردست چیز ایجاد کرلی، ایسی چیز کہ میدان جنگ میں اربوں ڈالر لگا کر تیار کئے گئے امریکی جنگی جہاز ’ناکارہ‘ ہوجائیں گے کیونکہ۔۔۔

چین نے سب سے زبردست چیز ایجاد کرلی، ایسی چیز کہ میدان جنگ میں اربوں ڈالر لگا ...
چین نے سب سے زبردست چیز ایجاد کرلی، ایسی چیز کہ میدان جنگ میں اربوں ڈالر لگا کر تیار کئے گئے امریکی جنگی جہاز ’ناکارہ‘ ہوجائیں گے کیونکہ۔۔۔

  


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے ایک ایسا خطرناک ہتھیار بنا لیا ہے جس کے سامنے امریکہ کے اربوں ڈالر لگا کر بنائے گئے سٹیلتھ جنگی طیارے بھی ناکارہ ہو جائیں گے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یہ ہتھیار جدید ترین ریڈار سسٹم ہے جو بالخصوص سٹیلتھ طیاروں کا سراغ لگانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ کوانٹم ریڈار نامی ریڈار سسٹم ڈیفنس اینڈ الیکٹرانکس کمپنی کی ذیلی فرم انٹیلی جنٹ پرسیپشن ٹیکنالوجی نے ایجاد کیا ہے۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ریڈار سسٹم 97 کلومیٹر کی دوری سے بھی سٹیلتھ طیاروں کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گزشتہ ماہ اس کا کامیاب تجربہ کیا جا چکا ہے۔

عالمی دباؤ جوتے کی نوک پر، شمالی کوریا نے پھر ایٹمی تجربہ کرلیا، امریکہ اور جاپان کی سخت وارننگ ، چین کی بھی مخالفت

رپورٹ کے مطابق یہ ریڈار کوانٹم انٹینگلمنٹ فوٹنز ٹیکنالوجی کے ذریعے بنایا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس کی کارکردگی روایتی ریڈار سسٹمز سے بدرجہا بہتر ہو گی۔ اس سے قبل چین دنیا کی پہلی کوانٹم کمیونیکیشن سیٹلائٹ بھی لانچ کر چکا ہے اور اس کے کچھ ہی عرصہ بعد اب اسی ٹیکنالوجی سے تیار شدہ کوانٹم ریڈار کا تجربہ کر دیا گیا ہے۔ چین کی طرف سے چاند پر بھی ایک ریڈار سٹیشن نصب کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے جس میں انسان بھی رہیں گے۔ رپورٹ کے مطابق چاند پر بنائے جانے والے اس ریڈار سٹیشن میں خلاءنوردوں کے لیے کوارٹرز بھی بنائے جائیں گے اور ایک انتہائی طاقتور ریڈار انٹینا بھی نصب کیا جائے گاجو 164فٹ بلند ہو گا۔

مزید : بین الاقوامی