تیزاب گردی سے متاثرہ ماڈل ریشما قریشی نے نیویارک کے فیشن شو میں کیٹ واک کرکے سب کو حیران کردیا

تیزاب گردی سے متاثرہ ماڈل ریشما قریشی نے نیویارک کے فیشن شو میں کیٹ واک کرکے ...
تیزاب گردی سے متاثرہ ماڈل ریشما قریشی نے نیویارک کے فیشن شو میں کیٹ واک کرکے سب کو حیران کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)تیزاب گردی سے متاثرہ ماڈل ریشما قریشی نے نیویارک کے فیشن شو میں کیٹ واک کرکے شائقین کو حیران کرنے کے ساتھ دل بھی جیت لیے ۔
سکائی نیوز کے مطابق تیزاب گردی سے متاثرہ ماڈل ریشما قریشی نے نیویارک کے فیشن شو میں کیٹ واک کرکے شائقین کے جہاں دل جیتے ہیں تو دیکھنے والوں کو حیران بھی کیا ہے،ریشما قریشی نے ارچنا کوچر کے ڈیزائن کیے گئے لباس کو پہن کر ریمپ پر واک کی-


19سالہ ریشما قریشی پر بہنوئی نے2014ءمیں حملہ کرکے منہ پر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے ان کا آدھا جل گیا تھا اور ایک آنکھ بھی مکمل ضائع ہوگئی تھی۔'اس حملے کے بعد ماڈل نے اپنے گھر الہ آباد(بھارت)میں خودکشی کی بھیکوشش کی،موت حاصل کرنے میں ناکامی کی بعد ان کی سماجی تنظیم میک لو ناٹ سکارز کے بانی سے ملاقات ہوئی ،انہوں نے ایک مہم میں ان کے چہرے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو اسے ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد نے دیکھا۔

ویڈیو فیشن پروڈکشن کمپنی ایف ٹی مردا کی توجہ حاصل کرنے کامیاب ہوگئی،مودا کمپنی مختلف پروڈکٹس کی پروموشن کے حوالے سے کام کرتی ہے،کمپنی نے نیویارک کے فیشن ویک میں دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے،اس موقع پر ریشما قریشی کا کہنا تھا کہ میں میرے لیئے یہ ناقابل یقین حد تک خوشی کا لمحہ تھا ۔

بھارت کے بڑے ہسپتال میں جنسی زیادتی کا انتہائی شرمناک واقعہ ،ڈاکٹر اور وارڈ بوائے نے 19سالہ مریض لڑکی کو اپنی شیطانی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا
واضح رہے کہ ریشما قریشی ایک ٹیکسی ڈرائیور کی بیٹی ہیںاور پہلی دفعہ انہوں نے بیرون ملک سفر کیا ہے۔

مزید :

تفریح -