کراچی کے عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ جمہوریت پسند ہیں، ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا: بلاول بھٹو

کراچی کے عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ جمہوریت پسند ہیں، ترقی اور خوشحالی کا سفر ...
کراچی کے عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ جمہوریت پسند ہیں، ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا: بلاول بھٹو

  


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی جیت کو شہر اور شہریوں کیلئے نیک شگون قرار دیا ہے۔انہوں نے اس کامیابی پر رہنماوں اور کارکنوں کو مبارک باد بھی دی ہے۔

اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کی روشنیاں بحال کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔شہریوں کی خوشحالی کیلئے کام جاری رہے گا۔ عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ جمہوریت پسند ہیں۔پیپلز پارٹی کی سیاست پورے ملک اور ہر شہری کیلئے ہے۔ پارٹی رہنما ڈور ٹو ڈور جا کر عوام کا شکریہ ادا کریں۔ واضح رہے کہ پی ایس 127کراچی میں پیپلز پارٹی نے ایم کیو ویم سے نشست جیت لی ہے۔

مزید : قومی