پاکستان سری لنکا کا قابلِ اعتماد دوست ،فنی تربیت میں ایک دوسرے سے بھر پور تعاون کریں گے: سری لنکن وزیر کی ’’نیو ٹیک ‘‘ کے سربراہ ذوالفقار چیمہ سے ملاقات

پاکستان سری لنکا کا قابلِ اعتماد دوست ،فنی تربیت میں ایک دوسرے سے بھر پور ...
 پاکستان سری لنکا کا قابلِ اعتماد دوست ،فنی تربیت میں ایک دوسرے سے بھر پور تعاون کریں گے: سری لنکن وزیر کی ’’نیو ٹیک ‘‘ کے سربراہ ذوالفقار چیمہ سے ملاقات

  


 کولمبو(نیوز ڈیسک)نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹک) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کولمبو میں سری لنکن وزیر برائے فنی تربیت ماہندہ سمرا سنگھے سے ملاقات کی اور اِنہیں پاکستان میں فنی تربیت کے سیکٹر میں کی گئی اصلاحات کے بارے میں بریف کیا۔اس موقع پر سری لنکن وزیر سمرا سنگھے نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کا جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ قابلِ اعتبار دوست ہے اور ہم اس سے ہر قسم کا تعاون کریں گے۔

ایگزیکٹو   ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہر اہم مرحلے میں ایک دوسرے کی بھر پور مدد کی ہے۔ انہوں نے سری لنکا کے تعاون پر جناب سمرا سنگھے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور سری لنکا بہت سے امور میں ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔ انہوں نے پاکستان میں TEVT نظام کو فعال بنانے کیلیئے دونوں ممالک کے مابین اشتراک کو بڑھانے پر زور دیا۔

بھارت کے بڑے ہسپتال میں جنسی زیادتی کا انتہائی شرمناک واقعہ ،ڈاکٹر اور وارڈ بوائے نے 19سالہ مریض لڑکی کو اپنی شیطانی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

ذوالفقار احمد چیمہ نے سری لنکا کے دورے کے دوران فنی پیشہ وارانہ تربیت کے متعلقہ حکام، جن میں ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکشن کمیشن کے چیئرمین، سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل، یونیورسٹی آف ووکیشنل ٹیکنالوجی (UNIVOTEC) کے چانسلر اور وائس چانسلرسے بھی ملاقات کی۔ دورہ سری لنکا کے دوران ذوالفقار احمد چیمہ نے کنسٹرکشن ، کوکنگ اینڈ بیکنگ، ٹیکسٹائل اور جہازسازی کی ورکشاپس میں جا کر تربیتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جدید Compentency Based Training پر عمل درآمد کے مختلف مراحل بھی دیکھے اورRecognition of Prior Learning ، (شاگرد استاد کا نظام ) جس میں سری لنکا کئی سالوں سے کام کر رہا ہے کے مختلف مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

مزید : بین الاقوامی