قندیل بلوج کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ سامنے آگئی،مفتی عبدالقوی نے معذرت کے کتنے پیغامات بھیجے آپ جان کر دنگ رہ جائیں گے
ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر شہرت پانیوالی مقتولہ قندیل بلوج کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ سامنے آگئی ،پولیس کو 4افراد کے موبائل فون کالز کی فرانزک رپورٹ موصول ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل 92نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر شہرت پانیوالی مقتولہ قندیل بلوج کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ سامنے آگئی ہے،پولیس کو 4افراد کے موبائل فون کالز کی فرانزک رپورٹ موصول ہوئی ہے،رپورٹ کے مطابق مفتی عبدالقوی نے قندیل بلوچ کو معذرت کے دس پیغامات بھیجے،مفتی عبدلقوی کا آخری رابطہ 22جون کی شام 6 بجے ہوا،23جون کی شام پانچ بجے عارف نے حق نواز کو کال کی ۔رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتولہ کے بھائی نے ملزم وسیم کو سعودی عرب سے قندیل بلوچ کے قتل کیلئے کال کی۔
تیزاب گردی سے متاثرہ ماڈل ریشما قریشی نے نیویارک کے فیشن شو میں کیٹ واک کرکے سب کو حیران کردیا