پیدا ہونے والے بچے کے بارے میں نجومی نے ایسی پیشنگوئی کردی کہ ساس نے بہو کے پیٹ پر ہی تیزاب اُنڈیل دیا، کیا پیشنگوئی تھی؟ جان کر آپ بھی اس حرکت پر دنگ رہ جائیں گے

پیدا ہونے والے بچے کے بارے میں نجومی نے ایسی پیشنگوئی کردی کہ ساس نے بہو کے ...
پیدا ہونے والے بچے کے بارے میں نجومی نے ایسی پیشنگوئی کردی کہ ساس نے بہو کے پیٹ پر ہی تیزاب اُنڈیل دیا، کیا پیشنگوئی تھی؟ جان کر آپ بھی اس حرکت پر دنگ رہ جائیں گے

  


نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں کمسن بچیوں سے لے کر معمر خواتین تک کو جنسی زیادتی اور گھریلو تشدد جیسے مظالم کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن شاید کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا کہ کسی حوا کی بیٹی کو پیدا ہونے سے پہلے بھی جلا کر مارنے کی کوشش کی جائے گی۔ یہ بھیانک واقعہ مشرقی شہر نیلور میں پیش آیا جہاں گریجا نامی حاملہ لڑکی کے پیٹ پر محض اس لئے تیزاب پھینک دیا گیا کہ ایک نجومی نے اس کی ساس کو بتایا تھا کہ اس کی بہو کے پیٹ میں ایک بیٹی پل رہی ہے۔

بھارتی شہری نے درندگی کی تمام حدیں پار کردیں، اتنی چھوٹی عمر کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا کہ کوئی انسان ایسا تصور بھی نہیں کرسکتا

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق گریجا پہلے ہی ڈیڑھ سال کی بیٹی کی ماں ہے۔ اس کی ساس نے کچھ دن قبل ایک نجومی سے پوچھا تھا کہ اب کی بار اس کی بہو کے پیٹ میں بیٹا ہے یا بیٹی۔ جب اسے بتایا گیا کہ ایک بار پھر گریجا کے ہاں بچی جنم لینے والی ہے تو وہ غصے سے آگ بگولا ہوگئی اور اپنی بیٹی کو ساتھ ملا کر بہو کے پیٹ پر تیزاب انڈیل دیا تاکہ اپنی ہونے والی پوتی کو جنم لینے سے پہلے ہی ماں کے پیٹ میں ہی ختم کر دے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھناﺅنے جرم کا ارتکاب کرنے والی ساس اور اس کی بیٹی فرار ہوچکی ہے، البتہ متاثرہ خاتون کے خاوند اور سسر کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس