اورنج لائن منصوبہ:کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے طلبا کو ہوسٹل خالی کرنے کا حکم

اورنج لائن منصوبہ:کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے طلبا کو ہوسٹل خالی کرنے کا حکم
اورنج لائن منصوبہ:کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے طلبا کو ہوسٹل خالی کرنے کا حکم

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اورنج لائن منصوبے کی راہ میں آنے کی وجہ سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے طلبا کو ہوسٹل خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ دوسری طرف طلبا نے ہوسٹل کو خالی کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد انتظامیہ اور طلبا میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انتظامیہ نے طلبا کو ہوسٹل خالی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس ہوسٹل کی بلڈنگ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی راہ میں آرہی ہے اس لئے ہوسٹل کو خالی کیا جائے ۔ طلبا نے یہ کہہ کر ہوسٹل خالی کرنے سے نکار کر دیا ہے کہ ان کو متبادل جگہ فراہم کی جائے اس وقت تک وہ ہوسٹل کو خالی نہیں کرینگے۔ واضح رہے کہ ہوسٹل میں اس وقت 500طلبا رہائش پذیر ہیں۔

دوسری طرف  نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ اور ڈاکٹرز کو فوری طور پر ہاسٹلز خالی کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس میں ہاسٹل خالی کرانے کی وجہ سکیورٹی خطرات کو قرار دیا گیا ہے۔ 

مزید : لاہور