دوسرا ٹی ٹونٹی: میکسویل نے آسٹریلیا کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری کا اپنا ریکارڈ توڑ دیا

دوسرا ٹی ٹونٹی: میکسویل نے آسٹریلیا کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری کا اپنا ...
دوسرا ٹی ٹونٹی: میکسویل نے آسٹریلیا کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری کا اپنا ریکارڈ توڑ دیا

  


کولمبو(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا دو دن پراناریکارڈ توڑ ڈالا۔ انہوں نے دوسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف 18گیندوں پر نصف سنچری سکور کی۔ میکسویل نے اپنی نصف سنچری میں پانچ چوکے اور چار چھکے مارے۔وہ 29گیندوں پر 66رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔اس سے پہلے میچ میں انہوں نے 19گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی تھی۔انہوں نے پہلے میچ میں تیز ترین سنچری بناکر ویسٹ انڈین کرس گیل اور نیوزی لینڈ کے برینڈن میکلم کا ریارڈ توڑا تھا۔میکسویل نے اپنی سنچری 49گیندوں پر مکمل کی تھی۔

مزید : کھیل