مشہور بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے دسمبر میں دولہا بننے کا اعلان کر دیا

مشہور بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے دسمبر میں دولہا بننے کا اعلان کر دیا
مشہور بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے دسمبر میں دولہا بننے کا اعلان کر دیا

  


چندی گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) سکسر کنگ کے نام سے مشہور بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے رواں سال کے آخری مہینے یعنی کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کر دیا ہے ،یوراج سنگھ کی منگنی ؂گذشتہ سال 11نومبر کو بھارتی فلموں کی برطانوی نژاد اداکارہ ہیزل  کیچ سے انڈونیشیا میں ہوئی تھی ۔

انڈیا کے نجی چینل ’’ای ٹی وی ‘‘ کے مطابق مشہور بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے رواں سال دسمبر کے پہلے ہفتے میں دولہا بننے کا اعلان کیا ہے ،یوراج سنگھ نے گذشتہ سال بالی ووڈ کی برطانوی نژاد اداکارہ ہیزل کیچ  کو انڈونیشیا کے شہر بالی میں منگنی کی آنگوٹھی پہنائی تھی ۔کہا جا رہا ہے کہ یوراج کی شادی کی تقریب فتح گڑھ صاحب میں ان کے گرو کے ڈیرے پر ہوگی اور اس کے بعد چندی گڑھ اور دہلی میں استقبالیہ دیا جائے گا۔یاد رہے کہ یوراج کے چھوٹے بھائی کی شادی بھی اسی جگہ پر ہوئی تھی۔

مزید : کھیل