انتخاب عالم ریٹائر ،سابق کپتان وسیم باری کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا منیجر مقرر کردیاگیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کے ریٹائر ہونے پر سابق کپتان وسیم باری کو نیا منیجر مقرر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق ٹیم منیجر گزشتہ 57 سال سے کسی نہ کسی شکل سے قومی ٹیم کے ساتھ وابستہ رہے ہیں۔ عمر زیادہ ہونے اور پرفارمنس نہ دینے پر پی سی بی نے انہیں جبری ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پی سی بی حکام نے کنٹریکٹ ختم ہونے پر انتخاب عالم کو مزید توسیع نہیں دی بلکہ ان کی جگہ سابق کپتان وسیم باری کو قومی ٹیم کا منیجر مقرر کردیا ہے۔ وسیم باری ویسٹ انڈیزکےخلاف سیریزمیں خدمات انجام دیں گے۔