آئی ایس پی آر کا نیا گانا ’ خاک جو خون میں‘ ریلیز

آئی ایس پی آر کا نیا گانا ’ خاک جو خون میں‘ ریلیز
آئی ایس پی آر کا نیا گانا ’ خاک جو خون میں‘ ریلیز

  


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے نیا گانا ریلیز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے ” خاک جو خون میں“ کے ٹائٹل سے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے نیا گانا جاری کردیا ہے۔ گانے میں دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے پاک فوج کے شہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک فوج کے جوان وطن کی حفاظت کی خاطر کیسے اپنے ہنستے بستے گھر چھوڑ کر فرض کی ادائیگی کیلئے جاتے ہیں اور انتہائی مشکل حالات میں بھی اپنی جان وطن پر نچھاور کردیتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی