سیکیورٹی فورسز نے متحدہ کے رہنما جاوید کاظمی کو حراست میں لے لیا :نجی ٹی وی

سیکیورٹی فورسز نے متحدہ کے رہنما جاوید کاظمی کو حراست میں لے لیا :نجی ٹی وی
سیکیورٹی فورسز نے متحدہ کے رہنما جاوید کاظمی کو حراست میں لے لیا :نجی ٹی وی

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی فورسز زنے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کارروائی کے دورا ن ایم کیوایم کے رہنما جاوید کاظمی کو گرفتار کر لیاہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن جاوید کاظمی کو ان کے گھر سے حراست میں لے لیاہے اور انہیں معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے ۔

واضح رہے کہ بانی ایم کیوایم الطاف حسین کی اشتعال انگیز ،پاکستان مخالف اور نفرت سے بھری تقریرکے بعد ان پر پاکستان میں کسی بھی جلسے میں تقریر کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔

مزید : کراچی