پی ایس 127انتخاب میں شادمان کے پولنگ سٹیشن پرمتحدہ نے اپنا کام دکھایا: مصطفیٰ کمال

پی ایس 127انتخاب میں شادمان کے پولنگ سٹیشن پرمتحدہ نے اپنا کام دکھایا: مصطفیٰ ...
پی ایس 127انتخاب میں شادمان کے پولنگ سٹیشن پرمتحدہ نے اپنا کام دکھایا: مصطفیٰ کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ایس 127انتخاب میں جس کا جہاں بس چلا اس نے وہاں کام اتارا، شادمان کے علاقے کے پولنگ سٹیشن میں متحدہ نے بھی اپنا کام کیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کا سارا ڈرامہ کل فلاپ ہوگیا میرا100فیصد مقصد پورا ہورہا ہے ۔ پی ایس127میں عوام نے سارا ووٹ 2018 میں پی ایس پی کیلئے رکھ لیا۔مجھے پتہ ہے کہ فیصل سبزواری کا فیصلہ صحیح ثابت نہیں ہوگا لیکن ان کیلئے نیک تمنائیں ہیں اور دعا ہے کہ اللہ ان کو کامیاب کرے۔

وہ ملک جہاں پر عدالت نے مَردوں کو سرعام خود لذتی کی کھلی چھٹی دے دی، شرمناک حرکت کو قانونی قرار دے دیا گیا
سکھر میں ” جو ملک کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے “ کے بینرز لگنے کے معاملے سے انہوں نے اظہار لاعملی کرتے ہوئے کہا ہماری پارٹی کی جانب سے ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ، کوئی بھی شخص کسی کو بدنام کرنے کیلئے ایسے اقدامات کرسکتا ہے۔ تحقیقات کراو¿ں گا کہ سکھر میں ہمارے نام سے کس نے بینرزلگائے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -