ایکو سٹار نے 4K یو ایچ ڈی ایل ای ڈیز کی رعائتی قیمتوں کا اعلان کر دیا

ایکو سٹار نے 4K یو ایچ ڈی ایل ای ڈیز کی رعائتی قیمتوں کا اعلان کر دیا

  



لاہور( پ ر)ملک گیر الیکٹرانکس برانڈ ایکو سٹار جو ٹیکنالوجی میں بہتری اور جدت کی عکاسی کرتا ہے، نے حال ہی میں اپنے 4K یو ایچ ڈی ایل ای ڈیز کی قیمتوں پر ایک بڑی رعایت کا اعلان کیا ہے۔ صارفین جو ایل ای ڈی ٹیلی ویژنز خریدنا چاہتے ہیں، ورلڈ کلاس کی معیاری اور جدید خصوصیات کی حامل EcoStar 4k UHD LED ٹی ویز کی وسیع رینج خرید کر اس خصوصی پیشکش سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ رعایتی پیشکش کے دوران ایکو سٹار 55UD925 رعایتی قیمت 97000 کی بجائے 89000 پر دستیاب ہے۔ اسی طرح 55UD919 ماڈل 75900 کی بجائے 69,900 روپے پر دستیاب ہے۔ ایکو سٹار کا 49UD920 بی 94900 روپے کی بجائے 79900 روپے میں دستیاب ہے۔ یہ 4K یو ایچ ڈی ایل ای ڈیز حقیقی طور پر معیار کے ساتھ خوبصورتی کا ایک بہترین مجموعہ ہیں اور پاکستان بھر کی مارکیٹوں میں 43 انچ سے 65 انچ کے مختلف سائزوں میں دستیاب ہیں۔ EcoStar Vero 4k UHD ریزولوشن (3840x2160) فل ایچ ڈی سے چار گنا زیادہ تفصیل کے ساتھ تصویر فراہم کرتا ہے۔ ناظرین شارپ کنٹراسٹ کے ساتھ اب 4k تجربے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس کا بہترین ریزولوشن (3840x2160) بہترین تصویری معیار فراہم کرتا ہے۔ ایکو سٹار 4K پکسل بہترین ریزولوشن اور وسیع سکرین کے ساتھ اعلیٰ معیار کے رنگوں اور کنٹراسٹ کے ذریعے تصویر کو زبردست اور حیران کن بناتی ہے۔

اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم سے مزین یہ ٹیلی ویژن ویب، ای میل اور چیٹ کے ذریعے اعلیٰ معیار کے مواد، گیمز اور ایپلی کیشنز آن لائن کی دنیا تلاش کرنے کی آزادی فراہم کرتا ہے۔ ٹیلی ویژن میں 40 سے زائد ایپلی کیشنز پہلے سے موجود ہیں جن میں Skype، فیس بک، یو ٹیوب، نیٹ فلیکس، ٹویٹر، آئی۔قرآن، Chrome ویب براؤزر، اینگری برڈز وغیرہ باآسانی دستیاب ہیں۔ اینڈرائیڈ مارکیٹ ایپلی کیشن کے ساتھ صارف 2.4 ایم مزید ایپلی کیشنز ویب سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جن میں تھری ڈی مواد بھی شامل ہے۔

مزید : کامرس


loading...